لائیو رپورٹنگ

پیشکش: منزہ انوار, کومل فاروق, کاشان اکمل اور حسن بلال زیدی
  1. سوشل میڈیا پر عورت مارچ کے بینرز، پوسٹرز کی بھر مار

  2. بریکنگخیبر پختونخوا میں عورت مارچ کیوں نہیں ہو رہا؟

    عورت مارچ
    جہاں پاکستان کے کئی شہروں میں خواتین سڑکوں پر اپنے حقوق کے لیے عورت مارچ کر رہی ہیں وہیں خیبر پختونخوا کے کسی شہر میں عورت مارچ کی ریلیاں دیکھنے میں نہیں آ رہیں۔
    اس بارے میں مردان سے تعلق رکھنے والی عوامی ووکرز پارٹی کی ویمن سیکرٹری ریحانہ شکیل نے ہمارے ساتھی بلال احمد سے بات کرتے ہوئے کہا: ’چاہتے تو ہم بھی تھے کہ یہاں پر بھی عورت آزادی مارچ ہوتا لیکن خیبر پختونخوا ایک ایسا صوبہ ہے جہاں پر پختون لوگ نہیں چاہتے کہ ان کی عورتیں سڑکوں پر نکلیں اور آزادی مارچ کریں۔ لیکن اگلے سال ہماری کوشش ہوگی کہ ہم بھی عورت آزادی مارچ کریں۔‘
  3. لاہور: عورت مارچ کا سٹیج ایوان اقبال کے سامنے سج گیا

    مارچ کے منتظمین اور خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی اہم شخصیات خطاب کر رہی ہیں۔
    وہاں موجود ہمارے ساتھی فرقان الٰہی کے مطابق شرکا میں مارچ کا منشور بھی تقسیم کیا گیا۔
    march

    Social embed from twitter

    Report this social embed, make a complaint
    march
    march
  4. کوئٹہ میں بھی عورت مارچ

    march
    عورت مارچ کی مناسبت سے صوبہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سماجی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے عہدیداران اور کارکنان شرکت کر رہے ہیں۔
  5. سکھر میں بھی عورت مارچ کی ریلی

    march
    صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں عوررت مارچ میں شرکت کے لیے خواتین مہران فیملی پارک میں جمع ہوئیں۔ یہاں پہنچنے والی خواتین ریلی کی صورت میں ’عورت مارچ‘ کے نعرے دوہراتی ہوئی آئیں جن میں پسند کی شادی، تعلیم اورصحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے مطالبات شامل تھے۔
    march
    March
    ریلی میں شریک بچیوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں جن پر ’ہمارا جسم حیا کا سرٹیفیکیٹ نہیں‘ ’عورت آزاد معاشرہ آزاد‘ اور پارلیمنٹ میں ’مخصوص نشتیں نہیں بلکہ برابر حقوق چاہیں‘ جیسے نعرے درج ہیں۔
  6. اسلام آباد: مذہبی تنظیموں کی جانب سے ’حیا واک‘

    پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کلب پر دوپہر سوا 3 بجے منعقد ہونے والے عورت مارچ سے قبل جامعہ حفصہ کی طالبات، منہاج القرآن ویمن لیگ اور دیگر خواتین کے گروہوں نے حیا مارچ کیا جس کے شرکا نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر ’مجھے آزادی نہیں تحفظ چاہیے‘ اور ’جسم بھی اللہ کا روح بھی اللہ کی ۔۔۔ حکم بھی اللہ کا مرضی بھی اللہ کی‘ جیسے نعرے درج تھے۔
    march
    march
    march
    march
    march
    march
  7. عورت مارچ کی مخالفت: ملک کے کئی حصوں میں مذہبی تنظیموں کے مظاہرے

    جہاں پاکستان کے کئی شہروں میں عورت مارچ منعقد ہو رہا ہے تو وہیں اس مارچ کے نقاد بھی اپنے طور پر ریلیاں نکال رہے ہیں۔
    march
    Image caption: اتوار کو پشاور پریس کلب کے سامنے جمعیت علمائے اسلام پشاور کے خواتین ونگ کے زیر اہتمام یوم حیا کے حوالے سے مظاہرہ
    مارچ
    Image caption: پشاور میں گذشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے تنظیم اسلامی کا عورت مارچ کے خلاف مظاہرہ
  8. کوئٹہ: خواتین کے عالمی دن پر لاپتہ افراد کے لواحقین کی بھوک ہڑتال

    خواتین کے عالمی دن پر لاپتہ افراد کی خواتین رشتہ داروں نے ایک علامتی بھوک ہڑتال کی۔ عورت مارچ کے شرکا بھی علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ گئے جہاں انھوں نے کیمپ کے شرکا سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
    camp
    camp
  9. سوشل میڈیا پر #AuratMarch2020 کی گونج

    گذشتہ سالوں کی طرح اس سال کے عورت مارچ کے بھی سوشل میڈیا پر چرچے ہیں اور پاکستان میں اس وقت ٹاپ ٹرینڈز کچھ یوں ہیں:
    • #InternationalWomensDay
    • #OurWomenOurPride
    • #AuratMarch2020
    • #womendignitymarch
    • #IWD2020
    • #WomenDignityWalk
    • #MeraHijabMeriMarzi
    صارفین بھی بڑھ چڑھ کر عورت مارچ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔
  10. لاہور: عورت مارچ کا آغاز، شرکا ایوانِ اقبال پہنچ گئے

    march
    march
    march
    march
  11. لاہور: مارچ سے قبل شرکا کی مشقیں

    عورت مارچ
    عورت مارچ سے ایک دن قبل مارچ کے منتظمین اور رضاکاروں نے لاہور پریس کلب سے الحمرا ہال تک نکالی جانے والی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ہنگامی صورتحال میں مارچ کے شرکا کی حفاظت کے حوالے سے بھی حکمت عملی ترتیب دی۔
  12. عورت مارچ کے لیے نعرے، بینر اور پوسٹر تخلیق کرنے والی خواتین پر کیا گزری؟

    عورت مارچ
    گذشتہ برس 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقد ہونے والے عورت مارچ میں شامل کئی خواتین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر درج کچھ نعرے تنازع کی وجہ بنے رہے۔
    ’میرا جسم میری مرضی‘ کے علاوہ ’اپنا کھانا خود گرم کر لو‘ اور ’طلاق یافتہ لیکن خوش‘ جیسی عبارت والے پلے کارڈز پر مچنے والا کہرام سوشل میڈیا کے علاوہ پاکستانی نیوز چینلز کی بھی زینت بنا اور ہزاروں سوشل میڈیا صارفین نے ان پر اپنی اپنی رائے بھی دی۔
  13. عورت مارچ کی قیادت اور فنڈنگ پر اعتراضات کی وجہ کیا؟

    عورت مارچ
    ایک حلقہ ایسا بھی ہے جس کا خیال ہے کہ اس تحریک کی قیادت مراعات یافتہ طبقے کے پاس ہے۔
    مارچ کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں درخواست گزار نے کئی دیگر الزامات کے ساتھ ایک یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ ریاست مخالف قوتیں اس مارچ کو فنڈ فراہم کر رہی ہیں تاہم عدالت نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔
  14. ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عورت مارچ کا آغاز

    عورت مارچ
    عورت مارچ
    عورت مارچ
    عورت مارچ
  15. اس سال عورت مارچ کے اہم موضوعات کیا ہیں؟

    عورت مارچ
    اس سال عورت مارچ کی اہم ترین اور پہلی تِھیم تشدد کا خاتمہ ہے۔
    سماجی کارکن قرت مرزا کا کہنا ہے: 'ہمارا پہلا مطالبہ یہ ہے کہ صنف کی بنیاد پر کیے جانے والے کسی بھی قسم کے تشدد کا مکمل اور فوری خاتمہ کیا جائے، اس ضمن میں جن صوبوں میں قانون سازی نہیں ہوئی وہاں قانون بنائے جائیں اور جہاں قوانین رائج ہیں وہاں ان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔'
  16. بی بی سی اردو کے لائیو کووریج میں خوش آمدید!

    خواتین کے عالمی دن کے موقع پر بی بی سی اردو کی پاکستان میں عورت آزادی مارچ کے حوالے سے خصوصی کووریج میں خوش آمدید۔
    اس صفحے کو عورت مارچ کے حوالے سے خبروں کے ساتھ لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
    اگر آپ کو عورت مارچ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں تو یہ ویڈیو ایک اچھی شروعات ہے!